سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی بہت جلد چین کے ساتھ تعاون کے آغاز کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔۔
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونکیشن نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی سے سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی منظوری دینے کی سفارش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق متعلقہ وزارت نے آٹی ٹی کے شعبے کو سی پیک منصوبہ کا ساتواں ستون اور لونگ ٹرم پلان کا حصہ قرار دیا ہے جس میں آرٹفیشل انٹلجنس،کلاؤڈ کمپیوٹنگ،ربوٹکس،ای-گورننس اور ٹیکنالوجی پارکس کے شعبوں میں تعاون فروغ دیا جائے گا، اسی سلسلے میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئی ٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے وزارتِ منصوبہ بندی سے استفسار کیا ہے۔واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے پہلے ہی چینی تجارتی کمپنیوں کے ساتھ ہری پور، خیبر پختونخواہ میں انڈرائد مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کیلئے گفت و شنید جاری ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سی پیک منصوبہ کے تحت ای-گورننس میں تعاون کو مستحکم کر کے ڈیٹا کو سینٹرلائز کرنے کے بارے میں بھی کام جارہی ہے۔ اس منصوبے سے ایک مرکزی اور معیاری نظام قائم ہو گا اور اس کے دودرس نتائج برآمد ہوں گے۔ جبکہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی ٹیلی کمیونکیشن و آئی ٹی انڈسٹری اقتصادی طور پر سرمایہ کاروں کے لئے موزوں ترین منڈی ہے۔