Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی نگرانی اور سرمایہ کاروں کو مستفید کرنے کے لئے سی پیک اتھارٹی کاقیام وزیر اعظم کے دفتر میں کیا جائےگا۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 13, 2019

سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی نگرانی اور سرمایہ کاروں کو مستفید کرنے کے لئے سی پیک اتھارٹی کاقیام وزیر اعظم کے دفتر میں کیا جائےگا۔۔۔۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کا قیام اس میگا پراجیکٹ کے کام کی پیش رفت میں تیزی لانے کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے اورسی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی نگرانی اور سرمایہ کاروں کو مستفید کرنے کے لئے سی پیک اتھارٹی وزیر اعظم کے دفتر میں قائم کی جائے گی۔واضح رہے کہ سی پیک اتھارٹی کا قیام خصوصی صدارتی آرڈنینس 2019 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے اور یہ اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی کے زیرِ سایہ آزادانہ طور پر اپنے فرائض کو سر انجام دے گی اور سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کے کام کی پیش رفت میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو معاونت فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…