سی پیک منصوبے میں جرمنی کی شمولیت سے کثیر فوائد حاصل ہونگے۔
۔
ایک اہم پولیٹیکل اکنامسٹ شکیل رامے لکھتے ہیں کہ جرمنی اور پاکستان دوطرفہ تعلقات کی 70ویں سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں جرمنی کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دینے اور اس سے بے شمار اقتصادی فوائد حاصل کرنے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اگر جرمنی سی پیک کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوتا ہے تو کثیر فوائد حاصل ہوں گے کیونکہ یہ مرحلہ بنیادی طور پر صنعت کاری پر مرکوز ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چونکہ جرمنی ایک صنعتی طاقت ہے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی یہ مستحکم ہے لٰہذا چین اور پاکستان کے لیے یہ خوش آئند بات ہوگی کہ جرمنی سی پیک میں شامل ہو۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کو کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، جرمن سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مارکیٹنگ کی حکمت عملی تیار کرنے اور جرمن کمپنیوں کی شمولیت کے لیے خصوصی مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…