سی پیک منصوبے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں،احسن اقبال
.
ڈیجیٹل ایس ڈی جی نالج حب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہےکہ اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کے متعدد منصوبے پاکستان میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک ہےاور توقع ہے کہ اس سے ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…