سی پیک منصوبے کا دوسرا مرحلہ معاشرے کی ترقی اورغربت کے خاتمے کے لئے نیگ شگون ثابت ہوگا۔صدر،ڈاکٹر عارف علوی۔
چین کے صحافیوں نے ایوانِ صدر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی ملاقات کی ہے۔اس دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ چین کاگزشتہ سات دہائیوں پر محیط ترقی و خوشحالی اور کامیابیوں کا سفر پاکستان کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چین میں مثبت تبدیلیوں اور ایک مثالی معاشرے کے شاہد ہیں۔چین دنیا کے بہترین تجارتی اور پیداواری مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور اپنی مصنوعات کو بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے ذریعے سے دنیا بھر میں پہنچانے کا متمنی ہے۔ چین کی بغیر کسی سیاسی مقصد کے مختلف ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لئے معاونت کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کا دوسرا مرحلہ معاشرے کی تنزلی کے خاتمے اورلوگوں کی معیار زندگی میں بہتری کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا کیونکہ سی پیک منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل میگا پراجیکٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف بین الاقومی معاملات میں ایک موقف رکھتے ہیں اور کسی بھی ملک کی داخلی معاملات میں مداخلت کیے بغیر اپنی خود مختاری کو ملحوظ نظر رکھتے ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …