سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش ہرگزبرداشت نہیں کی جائےگی، وزیراعظم شہباز شریف
.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ان کی حکومت سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں کو سیکیورٹی کی فراہمی کے معاملے پر غور و خوض کے لیے طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام، صوبائی چیف سیکرٹریز اور سی پیک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو چینی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے حکام کو ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…