Home Latest News Urdu سی پیک منصوبے گرین سرمایہ کاری کو راغب کررہے ہیں، رپورٹ۔
Latest News Urdu - November 4, 2020

سی پیک منصوبے گرین سرمایہ کاری کو راغب کررہے ہیں، رپورٹ۔

.

چائینہ سینٹرل یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس (سی یو ایف ای) کے بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ آف گرین فنانس (آئی جی ایف) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت گرین پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں ماحولیاتی پائیدار منصوبوں کو متعارف کرانے پر سی پیک کی تعریف کی گئی ہے۔ اس نے سی پیک کے تحت گرین پراجیکٹس کی نشاندہی کی ہے جن میں صوبہ پنجاب میں 900 میگاواٹ فوٹو وولٹک پاور پلانٹ (آن گراؤنڈ) ، داؤد ونڈ پاور پراجیکٹ ، 30 میگاواٹ پی وی پلانٹ ، این جے ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن شامل ہیں۔

Comments Off on سی پیک منصوبے گرین سرمایہ کاری کو راغب کررہے ہیں، رپورٹ۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔