سی پیک میں افغانستان کو شامل کرنے پر پاکستان اور چین متفق ہیں،پاکستانی سفیر معین الحق
.
پاکستان اورچین نے دو طرفہ سی پیک پروجیکٹ میں تیسرے ملک کو شامل کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان اورچین اس پاکستان چین اکنامک پروجیکٹ میں افغانستان کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات چین میں پاکستان کےسفیر معین الحق نے اس بات کا انکشاف نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے مجوزہ دورہ چین سے ایک ہفتہ قبل کیا۔ جہاں وہ تیسری بی آر آئی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ معین الحق نے یاد دلایا کہ چین اور پاکستانک ے درمیان ڈیجیٹل، گرین اور ہیلتھ کوریڈورز کھلے ہیں اس کے علاوہ سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں بھی ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی فیشیل انٹیلی جینس کی طرح چین دیگر جدید ترین ٹیکنالوجیز میں رہنمائی رکھتا ہے جس میں ای کامرس بھی شامل ہے جس کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنائے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں لاہور اورنج میٹرو ٹرین ایک نمایاں منصوبہ ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…