سی پیک میں افغانستان کی شمولیت سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ جان اچکزئی۔
.
ایک اہم تجزیہ کار جان اچکزئی لکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو گوادر کے راستے طالبان کو متبادل راستہ فراہم کرکے افغانستان کو سی پیک میں شامل کرنا چاہیے۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ کہ اگر پاکستان اسلام آباد کو تاجکستان میں دوشنبہ سے جوڑنے کے لیے واخان پٹی کے ذریعے خصوصی تجارت کے لیے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتا ہے تو افغانستان اور گوادر کے درمیان راہداری کی راہ ہموارکی جا سکتی ہے۔ جان اچکزئی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے راستے وسطی ایشیا کا مختصر ترین راستہ حاصل کرسکتا ہے اور اس ضمن میں گفت و شنید کے سلسلے کو آگے بڑھانا مناسب ہوگا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ قندھار گوادر سڑک کو باڑ لگایا جائے تاکہ اس کی مناسب حفاظت کی جاسکے۔ اس سے گوادر کی تیزی سے ترقی میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی دونوں ممالک پہلے ہی ٹرانزٹ ٹریڈ میں مصروف عمل ہیں جو طاقت کے توازن میں علاقائی تبدیلیوں کے دوران بھی کسی صورت متاثر نہیں ہوئی ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…