سی پیک میں مزید 4 راہداریوں کو شامل کیا جارہا ہے، چینی قونصل جنرل
.
چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا ہے کہ سی پیک میں مزید چار راہداریوں کو شامل کیا جا رہا ہے، اس پیشرفت کے حوالے سے پاکستان اور چین نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران اتفاق کیا تھا، اس منصوبے سے چین اور پاکستان دونوں کو فائدہ ہو گا لیکن اس کا زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پاکستانی اس منصوبے کو اپنائیں، اس منصوبے میں انکی حیثیت مرکزی ہے، جب کہ چین اس سلسلے میں انہیں سہولیات فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں کانگریس میں اپنائی گئی پالیسیوں کے اثرات کے بارے میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…