سی پیک میں کے سی سی ڈی زیڈ کی شمولیت پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے نیک شگون۔
.
پاکستانی ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح کراچی کوسٹل کمپری ہینسو ڈویلپمنٹ زون (کے سی سی ڈی زیڈ) منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے سے پاکستان کی معیشت کو فروغ ملے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی اور ترقیاتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ یہ فیصلہ حالیہ 10ویں مشترکہ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہوا جس کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لیے چار نئی برتھیں قائم کی جائیں گی جبکہ 3.5 ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری سے یہ ایک جدید ترین ماہی گیری کی بندرگاہ اور ورلڈ کلاس فشریز ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بن جائےگا۔ اس منصوبے کا مقصد سمندری ماحولیاتی نظام میں زبردست بہتری لانا اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے ساتھ آلودگی کو کم کرنا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…