سی پیک میں 90 فیصد مقامی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں جائیں گی،چینی سفیر یاؤ جِنگ۔
.
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے پاک چین دوستی کی مضبوطی کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاؤ جِنگ سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سماجی و اقتصادی ترقیاتی ورکنگ گروپ کا ممبرنیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک)چینی کمپنیوں اور سی پیک اتھارٹی کے ساتھ رابطہ کرے گا تاکہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں میں بھرتیاں کی جاسکیں۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے کہا کہ سی پیک میں 90 فیصد مقامی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں جائیں گی اور چین پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کے پروگراموں کی حمایت کا خواہاں ہے۔