سی پیک نقل و حمل کے نظام کی بحالی کے ذریعے سےرابطہ سازی کو فروغ دے گا،پاکستانی سفیر برائے چین۔
.
گلوبل ٹائمز کو دیئے گئے اپنےایک انٹرویو میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین بڑے شہروں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحت نقل و حمل سے متعلق منصوبوں میں تعاون کو مستحکم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد جس میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی پر توجہ دی گئی ہےدونوں ممالک نے اب ملک میں رابطے کو بڑھانے کے لئے ٹرانسپورٹ کے شعبے کی بحالی کی طرف توجہ مرکوز کردی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…