Home Latest News Urdu سی پیک نےپاکستان کی معیشت میں ایک انقلاب برپا کیا ہے،اسدعمر،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔
Latest News Urdu - October 6, 2021

سی پیک نےپاکستان کی معیشت میں ایک انقلاب برپا کیا ہے،اسدعمر،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔

.

ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ حکومت سی پیک میں تیسرے فریق کی شرکت کا خیرمقدم کرتی ہے۔ مزید برآں وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں چینی سرمایہ کاری سے متعلق پروپیگنڈا کو بھی سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے قرضوں کا جال نہیں جبکہ امریکہ میں قائم بین الاقوامی ترقیاتی تحقیقاتی لیب،ایڈ ڈیٹا کی حالیہ رپورٹ سی پیک پر تنقید کے سوا کچھ بھی نہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک کے تمام منصوبے وقت پر مکمل ہوچکے ہیں اور کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور اور وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار ہے جس نے ملکی معیشت بالخصوص توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ایک انقلاب برپا کیاہے۔

Comments Off on سی پیک نےپاکستان کی معیشت میں ایک انقلاب برپا کیا ہے،اسدعمر،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…