سی پیک نےپاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،شزہ فاطمہ خواجہ
.
پاک چین سٹریٹجک پارٹنرشپ سے آئی ٹی کے شعبے میں وسیع مواقعے پیدا ہوں گے، سی پیک دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے، وزیر مملکت آئی ٹی کا بیجنگ میں گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا پاکستان اور چین سٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، پاکستان چین کی سٹریٹجک پارٹنرشپ سے آئی ٹی کے شعبے میں وسیع مواقعے پیدا ہوں گے۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ منگل کو بیجنگ میں ‘گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس 2024’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔شزہ فاطمہ نے کہا چائنا پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے، سی پیک سے چائنا پاکستان اقتصادی تعلقات کو استحکام ملا ہے، پاکستان چین کے مابین مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، ای کامرس ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، سکلز ڈویلپمنٹ میں شراکت داری اہم ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر ملکی معاشی ترقی کے لیئے کلیدی حیثیت حاصل کر چکا ہے، پاکستان میں بیس ہزار رجسٹرڈ آئی ٹی و آئی ٹی انیبلڈ سروسز کمپنیاں ہیں، پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں 170 سے زائد ممالک کو پراڈکٹس، سروسز برآمد کر رہی ہیں، پاکستان میں ہر سال 75,000 آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہوتے ہیں ۔