سی پیک نے ایس سی او کے علاقائی واقتصادی انضمام کے خواب کو پورا کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔
.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کی کونسل میں اپنے خطاب کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ سی پیک علاقائی رابطے اور اقتصادی اتحاد کے ایس سی او کے خواب کی تعبیر ثابت ہوا ہے۔ مزید برآں ایس سی او- سی ایف ایم اجلاس کے موقع پر چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے “ون چائنا پالیسی” اور سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے پاکستان کے عزم کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی اور سی پیک کووڈ-19 کے بعد کی صورتحال میں علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…