Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک نے پاکستان میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں ہموار کیں ہیں۔
Opinion Editorials in Urdu - February 1, 2023

سی پیک نے پاکستان میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں ہموار کیں ہیں۔

.

 

ایک اہم صحافی محمد ضمیر اسدی لکھتے ہیں کہ امسال چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کی 10ویں سالگرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ چین کی طرف سے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ منصوبہ  سی پیک شمال مغربی چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کاشغر کو گوادر سے جوڑتا ہے۔ اپنے مضمون میں ضمیر اسدی نے ذکر کیا ہے کہ چین نے ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگاتے ہوئےکئی اہم اقدامات اٹھاتے ہیں۔ پاکستانیوں کے لیے خیبرپختونخوا (کے پی)، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں بننے والے اقتصادی زونز ترقی کی نئی راہیں ہموار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی پیک کے وسیع روڈ نیٹ ورک کی بدولت جو پاکستان کے جنوب، مشرق اور شمال میں قائم ہو چکا ہے، سیاح اب شمالی پاکستان کے سیاحتی مقامات کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ توقع ہے کہ سی پیک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں آئے گی کیونکہ چین اور بیرونی سرمایہ کار سرمایہ کاری میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں ۔

 

Comments Off on سی پیک نے پاکستان میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں ہموار کیں ہیں۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔