Home Latest News Urdu سی پیک نے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ہے،وزارت توانائی
Latest News Urdu - May 6, 2022

سی پیک نے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ہے،وزارت توانائی

.

وزارت توانائی کے مطابق سی پیک کے توانائی منصوبوں نے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کا آغازکر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2013 سے 2018 تک نیشنل گرڈ سسٹم میں 11,650 میگاواٹ بجلی شامل کی گئی۔ اس دوران ملک میں پہلی بار مقامی تھر کول پر مبنی منصوبوں پر کام شروع ہوا۔ وزارت کے مطابق سی پیک نے تھر کول سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا۔ اس میں مزیدکہا گیا ہے کہ تھر کول پاور پراجیکٹ 660 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ پہلے ہی کم لاگت بجلی فراہم کر چکا ہے۔ 884 میگاواٹ کے سکی کناری ہائیڈل پراجیکٹ پر کام 2018 میں شروع ہوا اور 2024 میں فعال ہونے کی امید ہے۔ اسی طرح 720 میگاواٹ کا کروٹ پراجیکٹ پر 2017 میں کام کا آغازکیا گیا اور جولائی میں نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

Comments Off on سی پیک نے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ہے،وزارت توانائی

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …