سی پیک نے پاکستان کے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بھرپور مدد فراہم کی ہے، خالد منصور
.
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے اینگرو انرجی لمیٹڈ کے زیر اہتمام “پاکستان توانائی سمپوزیم-توانائی کے مستقبل کا آغاز” کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو چند سال قبل توانائی کے بڑے بحران کا سامنا تھا۔ تاہم سی پیک کے بعدابتدائی ہدف بجلی کی قلت کو دور کرنے کے لیے ارلی ہارویسٹ منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا جس میں 17,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں 5300 میگاواٹ متبادل توانائی پیدا کی گئی اور دوسرے مرحلے میں 3500 میگاواٹ متبادل توانائی کے منصوبے زیرِ تعمیر ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ملک کی طویل مدتی توانائی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی ایندھن پر پالیسی بنائی گئی ہے جس میں تھر ذخائر کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…