سی پیک نے پاکستان کے توانائی،انفراسٹرکچراورتجارت کےشعبوں میں ایک انقلاب برپا کیا ہے،ڈاکٹر معید یوسف۔
.
‘پاکستان کے روشن مستقبل کے سمت کی جانب گامزن’ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) ڈاکٹر معید یوسف کہا کہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پراجیکٹ سی پیک کا وژن نہایت عام فہم ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، توانائی کے منصوبوں اور پاکستان کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ پر مشتمل ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں سی پیک کی کامیابی کو سبوتاژ کرنےاوراس کی بروقت تکمیل کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں مگر پاکستان ان مذہوم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…