سی پیک نے ہزاروں ملازمتیں پیدا کیں،پاکستان کی جی ڈی پی کی نمو کو یقینی بنایا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو۔
.
نیویارک میں گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے وزارتی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کے مقاصد اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے فنانس، ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے جی ڈی آئی کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے بی آر آئی ایک اہم ذریعہ ہے۔ ان کے مطابق سی پیک کے تحت اب تک توانائی اور نقل و حمل کے منصوبوں میں 29 ارب ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔ جس سے ملک میں علاقائی اور بیرونی رابطوں میں بہتری آئی ہے اور توانائی کے بحران کےخلا کو کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک نے پاکستان کی جی ڈی پی میں اضافہ کیا ہے اور ہزاروں نئے روزگار پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین اور پاکستان دونوں نے بیرونی ممالک کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…