Home Latest News Urdu سی پیک پائیدار ترقی کے2030ایجنڈے کے حصول میں پاکستان کو مدد فراہم کر رہاہے۔
Latest News Urdu - May 16, 2022

سی پیک پائیدار ترقی کے2030ایجنڈے کے حصول میں پاکستان کو مدد فراہم کر رہاہے۔

.

چینی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سی پیک نے پاکستان کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) 2030 کے ایجنڈے میں حصہ ڈال کر اہداف کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔سی ہیک سے پاکستان کو معاشی طور پر آگے بڑھنے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ اس میں پاکستان کو متعدد پائیدار ترقی کےاہداف حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایجنڈے 2030 کے 17 پائیدار ترقی کے اہداف میں سے تین سی پیک کی تعمیر اور اسے آگے بڑھانے کے سفر سے جڑے ہوئے ہیں۔ مزید برآں،سی پیک پاکستان کے لئے ہر لحاظ سے ثمرات کا حامل  ہے۔ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سی پیک سرمایہ کاری، ترقی، تجارتی امکانات، ملازمتیں پیدا کرنے اور سماجی خدمت کی جدت کے حوالے سے عملی اقدامات کے سلسلے کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔

Comments Off on سی پیک پائیدار ترقی کے2030ایجنڈے کے حصول میں پاکستان کو مدد فراہم کر رہاہے۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…