سی پیک پاکستان اور چین کے علاوہ اس میں شریک ممالک کے لئے ثمرات کا حامل ہے،معید یوسف
.
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہےکہ سی پیک پاکستان اور چین دونوں کے لیے فوائد اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ 2014ء میں منصوبے کے آغاز کے بعد سے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ پہلے مرحلے میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر خاص توجہ دی گئی۔ اسی طرح اس میگا پراجیکٹ کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں صنعت کاری اور باقی دنیا کے ساتھ روابط استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس مرحلے میں زراعت اور سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں،اس مرحلے میں خصوصی اقتصادی زون کا قیام صنعت کاری کے عمل کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…