Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان اور چین کے علاوہ اس میں شریک ممالک کے لئے ثمرات کا حامل ہے،معید یوسف
Latest News Urdu - January 27, 2022

سی پیک پاکستان اور چین کے علاوہ اس میں شریک ممالک کے لئے ثمرات کا حامل ہے،معید یوسف

.

چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا  ہےکہ سی پیک پاکستان اور چین دونوں کے لیے فوائد اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ 2014ء میں منصوبے کے آغاز کے بعد سے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ پہلے مرحلے میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر خاص توجہ دی گئی۔ اسی طرح اس میگا پراجیکٹ کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں صنعت کاری اور باقی دنیا کے ساتھ روابط استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس مرحلے میں زراعت اور سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں،اس مرحلے میں خصوصی اقتصادی زون کا قیام صنعت کاری کے عمل کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Comments Off on سی پیک پاکستان اور چین کے علاوہ اس میں شریک ممالک کے لئے ثمرات کا حامل ہے،معید یوسف

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…