Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان میں تعمیر وترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کا موجب بن رہا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید
Latest News Urdu - July 31, 2022

سی پیک پاکستان میں تعمیر وترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کا موجب بن رہا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

.

سینیٹ کی کمیٹی برائے امورخارجہ اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو دیئے گئےانٹرویو میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے آغاز کیے گئے بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبہ سی پیک نے حقیقی معنوں میں پاکستان میں مثبت تبدیلی لائی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پراجیکٹس میں 75 ہزار پاکستانیوں کوملازمتیں ملی ہیں۔ چین میں 28 ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں اور چین نے گوادر پورٹ تعمیر کی اور اس کا انتظام اس وقت ایک چینی کمپنی کے پاس ہے۔ مزید برآں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک ہویا کووِڈ-19 کی وبائی بیماری، دفاع کا شعبہ ہو یا سفارت کاری، چین وہ واحد ملک تھا جس نے پاکستان کو بھرپور مدد فراہم کی۔ سینیٹر مشاہد حسین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت کو واضح حکمت عملی کے ساتھ پرعزم رہنما کے طور پر سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پی سی کی قیادت میں چین اب گلوبلائزیشن، موسمیاتی تبدیلی، سماجی اقتصادی ترقی اور بی آر آئی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Comments Off on سی پیک پاکستان میں تعمیر وترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کا موجب بن رہا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …