Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، عمر ایوب خان۔
Latest News Urdu - June 30, 2021

سی پیک پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، عمر ایوب خان۔

.

ایک انٹرویو میں ممبر قومی اسمبلی اور اقتصادی امور کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہےکہ بی آر آئی کا اہم جزو سی پیک پاکستان میں بڑے پیمانے پر ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف شعبوں جن میں نقل و حمل ، انفراسٹرکچر ، توانائی اور زراعت شامل ہیں میں چینی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔مزید برآں انہوں نے چینی کمپنیوں کے پاکستان منتقل ہونے پر رضامندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور قومی معیشت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں چین کی پاکستان کو مستقل مدد کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، عمر ایوب خان۔

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …