Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کو جیو اکنامکس ، علاقائی رابطے اور امن کی طرف گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔
Latest News Urdu - July 24, 2021

سی پیک پاکستان کو جیو اکنامکس ، علاقائی رابطے اور امن کی طرف گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

.

سی پیک: پاکستان چین سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک کوآپریشن  کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس میں تبدیل کردیا ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے گوادر پورٹ کو سی پیک کا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے متعدد منصوبے عوامی فلاح و بہبودکے لئے کام کر رہے ہیں اورخاص طور پر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی 7 ممالک اور دیگر مغربی طاقتوں نے چین کو ایک ابھرتا ہوا خطرہ قرار دیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے اس عزم کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کسی بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک کے تحت علاقائی امن کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس ویبینار میں دیگر اعلٰی سطح کے اکیڈمیا اور سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کو جیو اکنامکس ، علاقائی رابطے اور امن کی طرف گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…