سی پیک پاکستان کو علاقائی رابطہ کاری کا ایک اہم مرکز بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید
.
انادولو ایجنسی (ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی) کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سبب پاکستان علاقائی رابطہ کاری کا ایک اہم مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ ملک کی ترقی کے مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب لینڈ لوکڈافغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کا آغاز ہوا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…