سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کا ضامن ہے، سینیٹر محمد علی سیف۔
.
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی یکجہتی کے کنوینر سینیٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ سی پیک نے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے کثیر مواقع پیدا کیے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کو ایک پائیدار اور موثر پراجیکٹ قرار دیا جس میں شمولیت اختیار کرنے والے ممالک میں ثقافتی اور سیاسی اتحاد کو فروغ ملے گا جس سے پورے خطے میں امن اور ہم آہنگی پیدا ہوگی۔ مزید برآں انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ سی پیک پر منفی پروپیگنڈہ کا مقابلہ کرکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
Comments Off on سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کا ضامن ہے، سینیٹر محمد علی سیف۔