Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے علاوہ خطے میں امن کا موجب رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف۔
Latest News Urdu - August 21, 2022

سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے علاوہ خطے میں امن کا موجب رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف۔

.

ہارورڈ بزنس سکول کے طلباء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان وقت آزما دوست ہیں اور سی پیک معاہدے کے بعد ان کی دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ سی پیک نے اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کاآغاز کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سی پیک پر تیزی سے عملدرآمد کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جو کہ علاقائی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے وِن-وِن شراکت پر مبنی ہے۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے علاوہ خطے میں امن کا موجب رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …