سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے نئی راہ ہموار کرے گا۔
.
سی پیک سے جڑے منصوبے حکومت کو آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح میں تقریباًپانچ فیصد تک کا اضافہ کرنے اور ترقیاتی اہداف کی تکمیل کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ سینیٹ میں سی پیک اتھارٹی بل منظور ہوچکا ہے اوراب حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ کامیابی کی راہ پر گامزن ہو۔ حکومت تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔اب حکومت کو کسی تاخیر سے بچنے کے لئے اپنی ڈیڈ لائن متعین کرکے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…