Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں نہایت مددگار،عارف علوی،صدرِ پاکستان۔
Latest News Urdu - July 24, 2020

سی پیک پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں نہایت مددگار،عارف علوی،صدرِ پاکستان۔

Enter Your Summary here.

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک پر تنقید کو سختی سےمسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس میگا پراجیکٹ سے پاکستان کی معاشی نمو میں اضافہ ہوگا۔ کراچی کونسل برائے خارجہ تعلقات (کے سی ایف آر) کے زیر اہتمام “سی پیک اور خطے پر اس کے اثرات” کے موضوع پر منعقدہ ایک ویبنار کے دوران صدر نے کہا کہ سی پیک قومی وسائل کے استحصال سے مشروط نہیں بلکہ اس سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے لوگوں کی صلاحیتوں میں اضافہ
ہوگا۔ سی پیک سے وابستہ منصوبوں سے پاکستان میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ صدر نے سی پیک منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…