سی پیک پاکستان کی تجارتی اور اقتصادی ترقی میں اضافہ کر رہا ہے،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ۔
.
پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہےکہ سی پیک بی آر آئی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس نے پاکستان میں اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا ہے اور علاقائی رابطے کو بھی بڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 140 ممالک بی آر آئی کے شراکت دار ہیں اور چین پاکستان کے ساتھ قریبی پارٹنر کے طور پرکام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان نے توانائی کے مختلف منصوبوں خصوصاً ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی) مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔