Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک پاکستان کی سماجی-اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل
Opinion Editorials in Urdu - December 3, 2019

سی پیک پاکستان کی سماجی-اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل

.

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کو اکثر تنقید کا نشانہ بناکر مختلف وجوہات کی بناء پر تنازعات کا شکار کیا جاتا ہے۔ ایک مفروضہ حرفِ عام ہے کہ سی پیک نے پاکستانیوں سے ملازمتیں چھین لی اور چینیوں کے لئے ملازمتوں کے دروازے وا کیے۔ تاہم اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے چار سالوں میں پاکستانیوں کے لئے 75000سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی گئیں جس کا براہ راست فائدہ 75000 خاندانوں کو ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ 2030 تک سی پیک کے تحت  منصوبوں سے 1.2 ملین ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ بین الاقوامی طاقتوں نےسی پیک کے تحت خطے میں تعمیر و ترقی کے سفر سے خائف ہوکر اس میگا پراجیکٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو فروغ دیا۔ عام طور پر سی پیک کو سپوتاژ کرنے کے لئے عام حربوں کو استعمال  میں لاکر اس میگا پراجیکٹ کو پاکستان کے بھاری قرضوں کے مسئلے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ اس کے برخلاف اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ترقیاتی شراکت داروں کے قرضوں سے معیشت متاثر ہورہی ہے۔ دوم ، سی پیک کے کوئلے کے منصوبوں کو مبالغہ آمیزی کا شکار کیا  جاتا  ہے  اورہائیڈرو چائنا داؤد ونڈ فارم ، قائداعظم سولر پارک ، یو ای پی ونڈ فارم ، سچل ونڈ فارم اورتھری گارج سکینڈ اینڈ تھرڈ ونڈ فارمز منصوبوں کے مکمل طور پر فعال کرنے جیسے سی پیک کے روشن پہلوؤں کو عام طور پر نظرانداز کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ سی پیک پر اکثر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں اس اعتراض کا مقابلہ اس حقیقت کے ساتھ کیا جا سکتا  ہے کہ پاکستان اور چین نے دیگر جماعتوں اور ممالک کا سی پیک میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس اقدام سے سی پیک کےمنصوبوں میں شفافیت کا پہلو آشکار ہوتا ہے کیونکہ  بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا سی پیک میں شمولیت سے کوئی پہلو مخفی نہیں رہ سکتا۔ چہارم ،چینی کمپنیوں پر پاکستان کے قومی اور سماجی ترقی کے شعبوں میں ان کے کردار پر کثرت سے تنقید کی جاتی ہے۔ تاہم ، ہائیر ، زونگ ، ہواوے جیسی بہت سی چینی کمپنیوں نے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کیے ، نوجوان گریجویٹس کو انٹرنشپ کے ذریعے سے ان کی مہارتوں کو نکھارنے میں مدد فراہم کی۔ ان کامیابیوں کی بدولت  یہ بلا خوف و تردد کہا جا سکتا ہے کہ سی پیک پاکستان  کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے ناگزیر ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کی صنعتوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جبکہ یہ میگا پراجیکٹ کسی کے خلاف  منفی عزائم پر مبنی نہیں بلکہ  سی پیک مشترکہ منصوبوں کے ذریعے سے تعمیر و ترقی کا ایک بہترین نمونہ ہے کیونکہ آج کی دنیا میں کوئی بھی ملک ترقیاتی منصوبوں کی لاگت کو انفرادی طور  پر برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔