Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے نہایت مددگار۔
Opinion Editorials in Urdu - August 11, 2020

سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے نہایت مددگار۔

Enter Your Summary here.

حکومت پاکستان نے سی پیک پر تیز رفتار عمل درآمد کو اپنی اہم ترجیحات کا حصہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس میگا پراجیکٹ کے نفاذ میں شامل دیگر اداروں کے علاوہ سی پیک اتھارٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔ اس نے سی پیک پر عملدرآمد کو موثر انداز میں آگے بڑھانے میں کلیدی کردار اداکیا ہے۔ خاص طور پر سی پیک اتھارٹی کی سب سے بڑی کامیابیوں میں ڈیموں پر کام کی شروعات ہے۔ سی پیک کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرامات بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیے جارہے ہیں۔ گوادر بندرگاہ کے راستے ٹرانزٹ تجارت اور سپیشل اکنامک زونز کو فعال کرنےسے ملک میں غربت سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ تاہم حکومت کو چاہئے کہ وہ سی پیک کے تحت کاروباری برادری کو سپیشل اکنامک زونز کی طرف راغب کرنے کے لئے مزید رعائتیں اور مراعات پیش کرے۔ حکومت کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈوں کا بھی مقابلہ کرنا چاہئے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کے نفاذ کی حکمت عملی کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سے متعلق حقائق پر مبنی معلومات کو پھیلائیں۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے نہایت مددگار۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔