Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کی علاقائی تجارت اور اقتصادی انضمام کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
Latest News Urdu - August 2, 2021

سی پیک پاکستان کی علاقائی تجارت اور اقتصادی انضمام کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

.

پاکستان کے یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے فضائی راستے اسے علاقائی تجارت اور معاشی انضمام کے حصول میں مدد دیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ فضائی ، زمینی اور سمندری رابطے کو مزید فروغ دینے سے پاکستان خطے میں ایک بڑی اقتصادی اور تجارتی طاقت بن کر ابھر سکتا ہے۔ظفر بختاوری مزید لکھتے ہیں کہ گوادر بندرگاہ علاقائی رابطے کا مرکز بن کر ابھرا ہے اور علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے کام کرے گا کیونکہ سی پیک دنیا کی بڑی تجارتی منڈیوں کے چلنے کے طریقے کو نئی شکل دے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ افغانستان میں امن پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے اور پاکستان کو وسطی ایشیاء کے ممالک سے گوادر کے ذریعے منسلک کرنےمیں یہ مدد فراہم کرے گا۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کی علاقائی تجارت اور اقتصادی انضمام کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …