Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتاہے،ایمبیسڈر ضمیر احمد اعوان۔
Opinion Editorials in Urdu - August 31, 2021

سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتاہے،ایمبیسڈر ضمیر احمد اعوان۔

.

سابق سفارت کار پروفیسر ضمیر احمد اعوان لکھتے ہیں کہ سی پیک پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونزکا آغاز اور تیزی سے صنعتی کاری ملک کی معیشت کو صحیح سمت پر گامزن کررہا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک نے 75,000 براہِ راست ملازمتیں پیدا کیں ہیں جبکہ اس سے بھی زیادہ بالواسطہ ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک نے پاکستان کو مغرب کی حامی خارجہ پالیسی کی بجائے خود مختار طور پر آگے بڑھنے کی راہ ہموار کی ہے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ چین اپنے قدرتی وسائل مثلاً کوئلے سے مکمل طور پر استفادہ کرنے کے تجربات کی مدد سے پاکستان کی معیشت کو بھی مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔نیز چین پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے راہنمائی کر سکتا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ سی پیک پاکستان کی تعمیر و ترقی کا ایک نادر موقع ہے اور اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتاہے،ایمبیسڈر ضمیر احمد اعوان۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔