Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل ہے، وزیر منصوبہ بندی و ترقی
Latest News Urdu - April 3, 2023

سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل ہے، وزیر منصوبہ بندی و ترقی

.

اہم چینی تھنک ٹینکس کے سربراہان اور نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس کے دوران وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پاک چین تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دو طرفہ اسٹریٹجک کوآپریشن کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے فلیگ شپ پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کیا جس سے دونوں ممالک کو فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے ارلی ہارویسٹ منصوبوں نے پاکستان کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کی ہے۔ انہوں نے چین اور پاکستان دونوں کو اس بات پر زور دیا کہ گوادر کو تجارت اور صنعت کے ایک علاقائی مرکز کے طور پر فوائد کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرنا چاہیے اور توانائی کے کلیدی منصوبوں جیسے ایم ایل ون پر کام کو اہم ترین ترجیح دینی چاہیے۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل ہے، وزیر منصوبہ بندی و ترقی

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …