Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے،عاصم سلیم باجوہ۔
Latest News Urdu - February 4, 2021

سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے،عاصم سلیم باجوہ۔

.

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی اقتصادی ترقی،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کا اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ اسی وجہ سے وسط ایشیاء کے متعدد ممالک اس منصوبے کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران بھی سی پیک منصوبے تاخیر کا شکار نہیں ہوئے بلکہ ان پر پیش رفت کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ ملک کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے،عاصم سلیم باجوہ۔

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف