سی پیک پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔
.
خیبر پختونخواہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سی ای او حسن داؤد بٹ لکھتے ہیں کہ سی پیک پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ملک کی تیزی سے اقتصادی ترقی کا موجب بنے گا اور علاقائی سلامتی میں بھی اضافہ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے اور اس وقت جے سی سی کے تحت پاکستان اور چین سی پیک کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے سی پیک کو باہمی تعاون ، شراکت داری ، رابطے اور مشترکہ خوشحالی کا نمونہ قرار دیا جو صنعتی اور زراعی تعاون کو اعلٰی سطح تک بڑھانے کا محرک ہے۔ وہ بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے میں خصوصی اقتصادی زونز کی اہمیت کے بارے می لکھتے ہیں کہ حکومت سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف راہ ہموار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جس سے پسماندہ علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی ممکن ہو گی۔ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ سی پیک پاکستان کے لیے جامع ترقی کا سبب رہا ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ تمام جھوٹے دعووں اور منفی پروپیگنڈے کو سختی سے رد کریں تاکہ سی پیک مضبوط سے مضبوط تر ہو۔