Home Latest News Urdu سی پیک پاک چین تعلقات کو ایک نئی ​​جہت سے روشناس کرے گا،وفاقی وزیر اسد عمر۔
Latest News Urdu - July 6, 2021

سی پیک پاک چین تعلقات کو ایک نئی ​​جہت سے روشناس کرے گا،وفاقی وزیر اسد عمر۔

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر لکھتے ہیں کہ بی آر آئی 21 ویں صدی کا سب سے زیادہ تعمیر و ترقی کا حامل پراجیکٹ کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ منصوبہ بہتر اقتصادی روابط کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے صدر ژی جن پنگ کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ خصوصی اقتصادی زونز تیز صنعت کاری کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانےکے لئے زراعت کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گوادر ترقیاتی منصوبے پر روشنی ڈالی جو خطے کے عوام کے لئے سماجی و اقتصادی ترقی کا نیک شگون ہے جبکہ پاکستان اور چین کے مابین تحقیقی تعاون باہمی تعاون کے نئے شعبوں کو منظرعام پر لا رہا ہے۔

Comments Off on سی پیک پاک چین تعلقات کو ایک نئی ​​جہت سے روشناس کرے گا،وفاقی وزیر اسد عمر۔

Check Also

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے من میٹلز کے نائب صدر اور چین کے میٹالرجیکل …