سی پیک پر تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔
.
سینٹر فار بی آر آئی اینڈ چائنا اسٹڈیز (سی بی آر آئی سی ایس)، انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (آئی پی ڈی ایس) اوع کاشی یونیورسٹی کے سنٹر فار چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی سی پی ای سی) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ یہ دستخط18 جون کو چین کے شہر کاشغر میں منعقدہ تیسرے مزتاگتا فورم کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کیلئے وقف ایک بین الاقوامی سمپوزیم میں کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس مفاہمت نامے کے ذریعے سی بی آر آئی سی ایس اور سی سی پیک مشترکہ تحقیقی منصوبوں، کانفرنسوں، سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں جو چین، پاکستان اور اس سے باہر کے اسکالرز، ماہرین اور پالیسی سازوں کو اکٹھا کرتے ہیں۔ یہ تعاون فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں میں بھی سہولت فراہم کرے گا، جس سے دونوں اداروں کے درمیان خیالات، تجربات اور ثقافتی تفہیم کے تبادلے کو ممکن بنایا جائے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…