سی پیک پر عملدرآمد کے سلسلے کو مزید شفاف بنایا جائے۔
.
ایک اہم کالم نگار کنور محمد دلشاد لکھتے ہیں کہ امید ہے کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے روزگار کے کثیر مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کا قرضہ اتارنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014ء میں چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ کیا اور عوامی روابط بڑھانے پر زور دیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بار بار اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ چین نے کووڈ-19 کی وبا کے دوران پاکستان کی بھرپورمدد کی اور سی پیک سے جڑےمنصوبے تیزی سے جاری ہیں اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔کنور محمددلشاد مزید لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بھی اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب سی پیک کی ترقی کی بات آتی ہے تو مکمل شفافیت ہو۔ کنور محمد دلشاد اس بات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں کہ سی پیک کے حوالے سے زیادہ شفافیت ہونی چاہیے اور ٹیکس پر رعائیتوں کوسمجھنا چاہیے کیونکہ چینی ‘قرض کے جال’ کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…