سی پیک پر پیش رفت کا عمل کسی صورت مثاثر نہیں ہوگا،چینی قونصل جنرل۔
.
لاہور میں تعینات چین کے قائم مقام قونصل جنرل پینگ ژینگ وو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کی پاسداری کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے مضبوط اور غیر متزلزل تعلقات کی وجہ سے چین پر امید ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں اور قومی ترقی، امن اور استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں سٹریٹجک شراکت داروں کے درمیان دو طرفہ تعاون اورسی پیک پر پیش رفت کا عمل کسی صورت متاثر نہیں ہوگا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…