Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک کا دوسرا مرحلہ: تیز رفتار ترقی کے لیے نیک شگون
Opinion Editorials in Urdu - April 27, 2022

سی پیک کا دوسرا مرحلہ: تیز رفتار ترقی کے لیے نیک شگون

.

ماہر تعلیم اور تجزیہ کار ڈاکٹر محمود الحسن خان لکھتے ہیں کہ پاکستان نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت تیز رفتار ترقی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف سی پیک کو ایک نئی جہت سے روشناس کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاک چین تعلقات ایک بار پھر ایک رولر کوسٹر پر ہیں جو دونوں برادر ممالک کے لیے ایک نیک شگون ہے۔ وزیر اعظم شہباز کی جانب سے احسن اقبال کو پاکستان کا نیا وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی مقرر کرنا سی پیک کی ترقی کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔ اپنے مضمون میں ڈاکٹر خان مزید کہتے ہیں کہ چینیوں کو بہت امیدیں اور بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ وزیر احسن اقبال نے سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپس (جے ڈبلیو جی) کو ہدایت کی ہےکہ وہ اپنے شعبے سے متعلق اقدامات کو آگے بڑھائیں اور جلد از جلد ان پر کام شروع کریں۔ ڈاکٹر خان تجویز دیتے ہیں کہ سی ہیک سیکنڈ کے دائرہ کار میں نئی حکومت کو بڑی سبز صنعت کاری، زرعی معیشت، موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع پر توجہ دینی چاہیے۔ مزید برآں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا صحیح امتزاج، بشمول ڈومیسٹک بینکنگ اور مالیاتی اداروں پر خاص توجہ سی پیک کے تحت براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔

Comments Off on سی پیک کا دوسرا مرحلہ: تیز رفتار ترقی کے لیے نیک شگون

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔