Home Latest News Urdu سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستانی پیشہ ورانہ افراد کو روزگار فراہم کرے گا،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔
Latest News Urdu - September 5, 2021

سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستانی پیشہ ورانہ افراد کو روزگار فراہم کرے گا،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔

.

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امورخالد منصور نے کہا ہے کہ جیسے ہی سی پیک فیز 2 میں داخل ہوتا ہے پاکستانیوں کے لیے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے غیر ہنر مند مزدوروں کو مختلف پیشہ وارانہ تربیتی اداروں کے ذریعے تربیت دی جائے گی جو کہ خصوصی اقتصادی زونزمیں تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی لینڈ لوکڈ افغانستان کو تجارت اور کاروبار کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے پاکستان کے خطے میں مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک زراعت جیسے مختلف شعبوں میں چینی مہارتوں سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

Comments Off on سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستانی پیشہ ورانہ افراد کو روزگار فراہم کرے گا،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…