Home Latest News Urdu سی پیک کا روشن پہلو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل۔۔۔۔یاؤ جنگ۔چینی سفیر برائے پاکستان۔
Latest News Urdu - August 8, 2019

سی پیک کا روشن پہلو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل۔۔۔۔یاؤ جنگ۔چینی سفیر برائے پاکستان۔

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے سی پیک منصوبہ کے خلاف پروپیگنڈا کے تدارک اور سی پیک منصوبہ کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے حوالے پاکستان کےذرائع ابلاغ کے تعمیری و اصلاحی کردار کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے اس دوران انکا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں ذرائع ابلاغ قومی مفاد عامہ کے تحفظ کے لئے اہم کردار کرتے ہیں اور پاکستانی ذرائع ابلاغ اپنی قومی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے اپنی خدمات بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ اس تقریب میں آئی پی ڈی ایس کے صدرفرحت آصف،ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن شاہینہ شاہد،پی ٹی وی کے پروگرام سی پیک ٹائم کی اینکر پرسن تانگ ٹیان رو اور دفاعی تجزیہ نگار سلطان ایم حالی نے بھی ذرائع ابلاغ کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک۔چین تعاون کے فروغ سے معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے دوران طے شدہ معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پ…