Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک کا سفر آزمائشوں سے قطع نظر تیزی سے جاری ہے۔
Opinion Editorials in Urdu - August 11, 2022

سی پیک کا سفر آزمائشوں سے قطع نظر تیزی سے جاری ہے۔

.

 ایک اہم تجزیہ کار اور مصنف سلطان محمود حالی لکھتے ہیں کہ  سی پیک میگا پراجیکٹ کو بدنام کرنے اور غلط معلومات پھیلانے کی کوششیں کی گئی ہیں مگر اس سے جڑے پراجیکٹس بغیر تعطل کے تیزی سےآگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک میں چین کی سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان کی ترقی  کی راہ میں حائل توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ اپنے مضمون میں جناب حالی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہندوستان کی بے چینی اور بوکھلاہٹ دونوں  سی پیک پر الزامات کی کوششوں سے ظاہر ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سی پیک میگا پراجیکٹ، جس کی توثیق دنیا بھر میں سو سے زائد ممالک نے کی ہے جبکہ متعدد ناقدین ہیں جنہوں نے اسے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔مگر سی پیک اپنے نام کی طرح صرف چین اور پاکستان تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار پورے علاقے کی ترقی و خوشحالی سے جڑا ہوا ہے۔

Comments Off on سی پیک کا سفر آزمائشوں سے قطع نظر تیزی سے جاری ہے۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔