سی پیک کا علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار،ڈاکٹر محبوب الحسن خان۔
.
ایک اہم تجزیہ کار ڈاکٹر محبوب الحسن خان لکھتے ہیں کہ سی پیک کا ایک اہم مقصد سماجی و اقتصادی ترقی اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر صنعت کاری کا فروغ ہے جبکہ یہ علاقائی اتحاد اور رابطے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ طور پر افغانستان میں بحالی اور پائیدار علاقائی رابطے کے حصول کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ کی اہم تقریر پر روشنی ڈالی جہاں انہوں نے خاص طور پر علاقائی رابطے کے لئے سی پیک کی اسٹریٹجک اہمیت سے متعلق تمام شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے سی پیک کے ذریعے بین علاقائی رابطوں اور ملک کے اسٹریٹجک مقام پر مبنی پاکستان کی جغرافیہ معیشت کی نمایاں خصوصیات کا بھی ذکر کیا۔