سی پیک کووڈ-19 اور من گھڑت پروپیگنڈوں کے باعث قطعی طور پرمتاثر نہیں ہوگا۔
Enter Your Summary here.
سی پیک کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا کرنے کی رَوش اور کووڈ-19کی عالمی وباکے پھیلنے سے قطع نظرچین اور پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ سی پیک کے ناقدین تواتر سے کووڈ -19 کی وجہ سے سی پیک پر عملدرآمد کے سست روی کا شکار ہونے کی افواہوں کو پھیلاتے ہوئے اس میگا پراجیکٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ تاہم اس میگا پراجیکٹ کےدونوں فریقوں نے وبائی مرض کے سبب پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں بھی سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عمل کوجاری رکھا اور سی پیک کے تحت دو نئے مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں سے پراجیکٹ اب دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے اور بغیر کسی تاخیر کے اس کی تکمیل کا سفر خوش اسلوبی سے جاری ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…